LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

سانگھڑ: شدید گرمی کے باعث کار میں گیس سلینڈر دھماکے سے باپ ، بیٹی جاں بحق

سانگھڑ: شدید گرمی کے باعث کار میں گیس سلینڈر دھماکے سے باپ ، بیٹی جاں بحق

نمائندہ نیوز پوائنٹ

08-Jun-2026
|

پاکستان

سانگھڑ: شدید گرمی کے باعث کار میں گیس سلینڈر دھماکے سے باپ ، بیٹی جاں بحق

سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو میں گزشتہ روز ایک المناک حادثے میں 30 سالہ باپ اور اس کی چھ سالہ بیٹی جان کی بازی ہار گئے واقعہ واریاں موری کے رہائشی پیرو اور اس کی بیٹی پوجا کے ساتھ پیش آیا، جو کار میں ہڑا موری جارہے تھے۔

شدید گرمی اور تیز دھوپ کے باعث کار میں موجود گیس سلینڈر میں دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلوں نے فوری طور پر باپ پیرو کولہی اور اس کی بیٹی پوجا کو گھیر لیا جس سے دونوں شدید جھلس گئے۔

مقامی افراد کی بروقت اطلاع پر انہیں فوری طور پر کھپرو کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی حالت تشویشناک ہونے پر کراچی ریفر کیا گیا۔

پیرو اور پوجا کی حالت اتنی نازک تھی کہ مقامی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر کراچی کے ایک بڑے اسپتال میں ریفر کر دیا۔ تاہم دوران علاج باپ پیرو گزشتہ روز دم توڑ گیا، جبکہ چھ سالہ پوجا آج جاں بحق ہوگئی۔

مقامی ذرائع اور حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، کار میں موجود گیس سلینڈر سے خارج ہونے والی گیس اور شدید گرمی کے اثرات کے سبب آگ بھڑک گئی۔ یہ حادثہ ایک بار پھر خطرناک حرارت اور حفاظتی تدابیر کے فقدان کی یاد دہانی کراتا ہے۔


حادثے کی خبر کے بعد علاقے میں دکاندار، رہائشی اور مقامی رہنما غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے گاڑیوں میں گیس سلینڈرز کی مناسب دیکھ بھال اور گرمی میں حفاظتی اقدامات کو لازمی بنایا جانا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp