سنیتا آہوجا نے گووندا سے علیحدگی کی تردید کردی

Hanif
17-Jan-2026 | اسٹار ورلڈ

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں سنیتا آہوجا نے متعدد بار گووندا اور اُن کی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کا معاملہ نظر انداز نہیں کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور گووندا کا رشتہ مضبوط اور ناقابل جدائی ہے، یہ درست ہے کہ شوہر کی بے وفائی ثابت ہوگئی تو میں کسی صورت معافی نہیں دوں گی۔سنیتا آہوجا نے دوران گفتگو شوخ و طنزیہ انداز میں خاندانی ذمے داریوں، بچے کے مستقبل اور بطور والد گووندا کے کردار پر گفتگو کی اور بیٹے کےلیے کچھ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔لیجنڈا داکار کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی، ہمارا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے اور ہم اب بھی ساتھ ہی رہتے ہیں۔گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987ء میں ہوئی، اُن کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔
نمایاں خبریں
شرجیل میمن کا کراچی فلم اسکول کا دورہ
31-Jan-2026

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں کی مبارک باد
27-Jan-2026

معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا
25-Jan-2026

کرن جوہر نے پریمیم اپارٹمنٹ خرید لیا
16-Jan-2026

تارا سوتاریہ اور ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم
08-Jan-2026
