LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں کی مبارک باد

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں کی مبارک باد

ویب ڈیسک

27-Jan-2026 | اسٹار ورلڈ

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں کی مبارک باد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لائبہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی اطلاع دی تھی، اور اعلان سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر ڈھیروں نیک تمنائیں پیش کیں۔ تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی جھلک رہی تھی، جس نے مداحوں کی توجہ مزید حاصل کرلی۔

چند ماہ قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ اداکاری کے میدان میں کافی کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

نمایاں خبریں