کرن جوہر نے پریمیم اپارٹمنٹ خرید لیا

Hanif
16-Jan-2026 | اسٹار ورلڈ

ممبئی: بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم اپارٹمنٹ 8 اعشاریہ 05 کروڑ میں خرید لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے خار ویسٹ میں یہ جائیداد پالی ونٹیج نامی رہائشی عمارت میں واقع ہے، جس کی رجسٹریشن نومبر 2025ء میں مکمل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلیٹ جدید سہولیات، مناسب رقبے اور 2 مخصوص پارکنگ اسپیسز کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خار ویسٹ اپنی بہترین لوکیشن، مضبوط کنیک ٹیوٹی اور مکمل شہری سہولیات کے باعث اب بھی اعلیٰ طبقے کے خریداروں کی اولین ترجیح بنا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 98 اعشاریہ 49 مربع میٹر ہے، اس کی اسٹامپ ڈیوٹی 48 لاکھ اور رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے ہے۔
نمایاں خبریں
شرجیل میمن کا کراچی فلم اسکول کا دورہ
31-Jan-2026

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر مداحوں کی مبارک باد
27-Jan-2026

معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا
25-Jan-2026

سنیتا آہوجا نے گووندا سے علیحدگی کی تردید کردی
17-Jan-2026

تارا سوتاریہ اور ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم
08-Jan-2026
