شیخ ادریس شہادت، مولانا فضل الرحمن کا جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
پاکستان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا شیخ ادریس شہید کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کے لیے صدمہ ہے، پوری امت ان کی شہادت پر دکھی ہے، اللہ اپنی قدرت سے ظالموں سے شیخ ادریس کا انتقام لے گا، شیخ امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے جس نے پوری زندگی امن کا پیغام دیا آج وہ سفاکیت کا شکار ہوگیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ مفت کی تنخواہیں نہ لیں، اداروں کا فرض ہے کہ شہید ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، آنے والے جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہرے کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسے میں دوں گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بچایا ہے، علمائے کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اپنے قائدین کے جنازے اٹھائے ہیں، میں نے باجوڑ میں اسی جنازے اٹھائے ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک کتنے علمائے کرام شہید ہوئے ہمارے علماء اللہ کے دین اور امن کے لیے کھڑے تھے، ہم اپنا ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے نہیں رنگیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بچایا ہے، علمائے کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اپنے قائدین کے جنازے اٹھائے ہیں، میں نے باجوڑ میں اسی جنازے اٹھائے ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک کتنے علمائے کرام شہید ہوئے ہمارے علماء اللہ کے دین اور امن کے لیے کھڑے تھے، ہم اپنا ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے نہیں رنگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فسادی خون ریزی کر رہے ہیں، اسرائیل دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، انہیں جرأت کیسی ہوتی ہے کہ ہمارے جید علما کو مرتد کہتے ہیں، علماء کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا ہے، جماعت علمائے اسلام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم خود مرتد اور قاتل ہو۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم اس ملک کو امن کا گہوارہ اور دین اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اختلاف رائے ہے تو آئیں بات کریں، اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا ناجائز ہے، علمائے کرام کو شہید کرنے والے چند بھگوڑے ہیں، قوم کے جوان جذباتی نعروں میں نہ آئیں، وقار اور محبت کا رویہ اپنا لو، ہم برداشت کرلیں گے لیکن جب وقت پلٹے کا تم برداشت نہیں کر سکو گے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally