لاکھاروڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ

محمد شکیل آرائیں
تازہ ترین

پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود لاکھاروڈ اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے شالیمار ایکسپریس ٹکرا گئی ٹرین حادثہ کے باعث شالیمار ایکسپریس کا انجن اور ملحقہ بوگی تباہ ہوگئی۔
حادثہ کی اطلاع پر ریلوے تھانہ پڈعیدن کے SHO حسیب راجپوت اور PWI ریلوے پڈعیدن اپنے عملہ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ابتدائی معلومات کے مطابق شالیمار ٹرین اسٹیشن کی لوپ لائن پر موجود کھڑی مال بردار ٹرین کے سے جا ٹکرائی ہے ممکنہ زخمیوں کو بوگی سے نکالنے کیلئے مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

گاڑیاں ٹکرانے کے حادثہ کے دوران زور دار آواز دور تک سنائی دی گئی جس پر اہل علاقہ جائے وقوعہ پر ہہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ ریلوے کے سکھر ڈویژن میں پیش آیا ہے اور ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے میں سب سے زیادہ ریل ٹرین حادثات سکھر ریلوے ڈویژن میں پیش آئے ہیں۔
دوسری جانب حادثہ کی شکار شالیمار ایکسپریس کے مسافر بے یارو مددگار ہیں، ادھر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کی محفوظ بوگیوں کو واپس بھریاروڈ اسٹیشن منتقل کردیا۔
ٹرین سے اتر کر لاکھاروڈ اسٹیشن پر بیٹھے مسافر رل گئے، انتظامیہ کیلئے دہائیاں، متبادل ٹرین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مقامی افراد سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے مسافروں میں کھانا و پانی تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، خواتین و بچے اسٹیشن پر متبادل ٹرین کے انتظار میں پریشان ہیں،
اسسٹنٹ کمشنر رضا شر کے مطابق انتظامیہ کیجانب سے روزدار مسافروں کی افطاری کا بندوبست کیاجارہا ہے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
