محمکہ موسمیات کا الرٹ جاری ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں برفباری کا امکان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی تا مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کی توقع ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
