Related News

سانگھڑ : ممتاز اکیڈمی میں سندھ ثقافتی دن کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ

بین المدارس تقریری مقابلہ ، سیڈز اسکول کی پہلی پوزیشن

بلوچستان میں تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ
سانگھڑ : ممتاز اکیڈمی میں سندھ ثقافتی دن کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد
10 hours ago | تعلیم | ویب ڈیسک

سانگھڑ :ممتاز اکیڈمی سانگھڑ میں سندھ کے ثقافتی دن کے سلسلے میں ایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور انداز میں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا
اس موقع پر اسکول کی عمارت ٹوپی، اجرک اور سندھی ثقافت کی روایتی سجاوٹ سے معمور تھی جبکہ بچوں نے روایتی لباس زیبِ تن کیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
تقریب میں بچوں نے سندھی گیتوں پر رقص، تقاریر، ٹیبلو اور ثقافتی پریڈ پیش کی جسے دیکھ کر شرکاء نے خوب داد دی اساتذہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سندھ کی عظیم ثقافت کو اُجاگر کرنے پر زور دیا ۔
پرنسپل ممتاز اکیڈمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، بچوں میں اپنی ثقافت کی پہچان پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ والدین نے اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025