Related News

سانگھڑ : ممتاز اکیڈمی میں سندھ ثقافتی دن کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ

بین المدارس تقریری مقابلہ ، سیڈز اسکول کی پہلی پوزیشن

بلوچستان میں تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ
بین المدارس تقریری مقابلہ ، سیڈز اسکول کی پہلی پوزیشن
03-Dec-2025 | تعلیم | Hanif

کراچی : کراچی پبلک اسکول یونیورسٹی روڈ کیمپس میں منعقد ہونے والے بین المدارس تقریری مقابلے میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے انگریزی اردو کے مختلف موضوعات پر اپنی پر اعتماد ذہنی اور فکری صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے ۔اسکولوں کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلے میں سیڈز اسکول نے اول پوزیشن حاصل کیا ۔اس موقع پر پرنسپل غزالہ بیگ کی سربراہی میں مس شہزنہ اسماعیل اور ان کی اساتذہ ٹیم نے اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دیتے ہوئے تقریب کو خوشگوار ماحول میں منظم اور کامیاب بناتے ہوئے مہمان خصوصی کا نہایت ہی گرم جوشی سے استقبال بھی کیا ۔اس موقع پر پرنسپل مسز اختر معروف ،دیگر اساتذہ اور پرنسپلز ،والدین معززشرکا ء صوبائی وزیر سندھ سید شارق جمال ، فاطمیہ کالج کے پرنسپل میر سید ، سینیئر صحافی و مصنف ڈاکٹر رشید جمال نے شرکت کی ۔اسکول کی پرنسپل غزالہ بیگ نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈز و سرٹیفکیٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور اساتذہ طلبہ کی شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید شارق جمال نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جائے ۔اس موقع پر فیڈرل یونیورسٹی کے سابق لیکچرار و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے سیکرٹری اطلاعات راؤ اشتیاق احمد نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمی سے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو پھولوں کے تحائف اور تحفوں سے بھی نوازا گیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025