LogoSunday, April, 5, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

نمائندہ نیوز پوائنٹ

02-Apr-2026
|

کورٹ|کرائم

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

سانگھڑ کے نواحی علاقے کوٹ نواب کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ معطل ہونے والے دو پولیس اہلکار سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہیڈ کوارٹر اسپتال سانگھڑ کردیا گیا پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا


تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے کوٹ نواب کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کچھ روز قبل معطل ہونے والے سی آئی اے پولیس اہلکار نجیب اللہ ناریجو، نادر علی اور پولیس اہلکار علی حسن زخمی ہوگئے

جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے زخمیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کام سے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جبکہ نجیب اللہ ناریجو کو تین سے چار گولیاں لگیں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کردیا گیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل سی آئی اے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ملزم کو دوران تفتیش برہنہ کرکے ٹک ٹاک وڈیو بناکر شوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ نے فوری نوٹس لیکر پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا

یہ واقعہ اس دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے دوسری جانب سانگھڑ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کوٹ نواب میں کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث متعدد ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

نمایاں خبریں