کراچی : نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

کراچی: گلبہار کے علاقے میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے گلبہار کی حدود میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچاتے ہوئے کیش نکالنے کی کوشش کی، جس دوران مشین کی اسکرین، دیگر حصوں اور کیش ڈراؤرز کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
گلبہار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بینک اسٹاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس سے قبل موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔
مزید انکشاف ہوا کہ ملزم نے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے لیے پتھر کا استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مقدمہ درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
شہداد پور پولیس ٹریننگ کالج میں 186 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ 773 ریکروٹس نے ترتیب مکمل کی

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

رینجرز اور پولیس کا لیاری میں مشترکہ آپریشن، بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: لوٹ مار سے تنگ عوام نے ڈکیتوں کا گھیرائو کرلیا، ایک دن میں چار لٹیرے ہلاک

سندھ رینجرز کی کارروائی ، متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ کے 3ملزمان گرفتار
