سندھ رینجرز کی کارروائی ، متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ کے 3ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

سندھ رینجرز نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرگلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان حفیظ ولد عبدالحق،علی حسن ولد عبدالستاراورزوہیب ستو ولد شاہ نوازکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 موبائل فونزاورنقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں شاہ ٹاون، پیپری، گکھڑ پھاٹک اورگلشن حدیدکے دیگرعلاقوں میں اسلحے کے زورپرموبائل فون اورنقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتارملزم زوہیب ڈکیتی اوراسٹریٹ کر ائم کے لیے پسٹل کرائے پربھی دیتا تھا۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتارملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
عوامی ریلیف کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کو استعمال کیا جائے ، حکومت منی بجٹ لاتی ہے تو حمایت کرینگے ، بلاول بھٹو

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش،8 خوارج ہلاک، دو افغان شہری نکلے

بھارت نے اگر اب کوئی ڈرامہ رچایا تو کلکتہ تک پہنچا کر آئیں گے، وزیر دفاع پاکستان

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، بلومبرگ
