پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، بلومبرگ

ویب ڈیسک
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطی جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ہیں۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے، گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی اور گزشتہ مالی سال اسی مدت میں معاشی شرح نمو 1.73 فیصد تھی۔
بلومبرگ کے مطابق معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں، مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ہے اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے معاشی صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے، برآمدات 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور حکومت نے ایندھن بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تین ہفتے میں 139 ارب روپے خرچ کیے، ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی سست جبکہ سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔
نمایاں خبریں
بھارت نے اگر اب کوئی ڈرامہ رچایا تو کلکتہ تک پہنچ جائیں گے، وزیر دفاع پاکستان

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم نے اگلے ایک ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

پاکستان نے شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری میں حائل تمام رکاوٹیں دور

توانائی بحران: کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، اعلان صوبے کریں گے
