LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو  شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ویب ڈیسک

04-Apr-2026
|

تازہ ترین

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو  شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مارکیٹس کے اوقات کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ نافذ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملاقاتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے اور انہیں موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے، کیونکہ معیشت کو ممکنہ بڑے دھچکے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس رکھوائے، اور اگر واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سے گیس سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی گیس فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

نمایاں خبریں