بھارت نے اگر اب کوئی ڈرامہ رچایا تو کلکتہ تک پہنچ جائیں گے، وزیر دفاع پاکستان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کر رہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو،خطے میں امن قائم ہو اور برادرممالک میں اتفاق ہو۔
نمایاں خبریں
مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، بلومبرگ

وزیراعظم نے اگلے ایک ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

پاکستان نے شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری میں حائل تمام رکاوٹیں دور

توانائی بحران: کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، اعلان صوبے کریں گے
