توانائی بحران: کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، اعلان صوبے کریں گے

ویب ڈیسک
بزنس

حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پیدا ہنگامی حالات میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کفایت شعاری اقدامات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لے کر کیا گیا اور اس کا اعلان بھی صوبے خود کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خطے کی صورتحال اور پٹرول بحران پر اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرا اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
اس موقع پر کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اسحاق ڈار نے دورہ چین پر بریفنگ دی اور ایران امریکہ مذاکرات پر ثالثی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں خطے میں جنگ کے باعث معاشی مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے قومی یکجہتی، اتحاد و اتفاق، سیاسی استحکام اور ملکر چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نمایاں خبریں
پاکستان کی سفارتی کامیابی پربھارتی تجزیہ کار اپنی حکومت پر برس پڑے

پاکستانی قیادت کی کامیاب سفارتکاری پر امریکا ، ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق

امریکا ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران آبنائے ہرمز کھول دے، وزیراعظم پاکستان کی اپیل

پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پُرعزم ہے، کور کمانڈر کانفرنس

سندھ تاجر اتحاد کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان اور کراچی کی احساس محرومی دور کرنے کا مطالبہ
