پاکستانی قیادت کی کامیاب سفارتکاری پر امریکا ، ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جہاں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی نیشنل سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 10 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور یہ عمل زیادہ سے زیادہ 15 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایک حتمی اور دیرپا معاہدہ طے کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کو مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ قطری میڈیا نے بھی ایرانی نیشنل سپریم کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی تصدیق کی خبر نشر کی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ایک باضابطہ معاہدے کی شکل دینا مذاکرات کا اہم ہدف ہوگا، جبکہ اگر دونوں فریق متفق ہوئے تو مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،ان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونے والی گفتگو کے بعد کیا گیا جنہوں نے ایران میں ممکنہ تباہی کو روکنے کی درخواست کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ جنگ بندی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے مکمل اور محفوظ کھولنے کی یقین دہانی سے مشروط ہے اور اسے دوطرفہ سیز فائر قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بھی پاکستان کی تجویز کردہ جنگ بندی کو قبول کر لیا ہے، جس کی منظوری ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دی۔
نمایاں خبریں
امریکا ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران آبنائے ہرمز کھول دے، وزیراعظم پاکستان کی اپیل

پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پُرعزم ہے، کور کمانڈر کانفرنس

سندھ تاجر اتحاد کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان اور کراچی کی احساس محرومی دور کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت جعلی، مولانا فضل الرحمن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

سندھ بھر میں اسکول وینز کے کرایے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
