امریکا ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران آبنائے ہرمز کھول دے، وزیراعظم پاکستان کی اپیل

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلیے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکا جنگ کے فیصلہ کن مرحلے کے عین وقت میں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے اس تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت کی اور اپیل کی ہے کہ امریکا کے صدر سفارتی عمل کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی جانب سے ایران سے بھی برادرانہ انداز میں درخواست ہے کہ وہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھول دے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام خطے میں طویل المدتی امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
نمایاں خبریں
پاکستانی قیادت کی کامیاب سفارتکاری پر امریکا ، ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پُرعزم ہے، کور کمانڈر کانفرنس

سندھ تاجر اتحاد کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان اور کراچی کی احساس محرومی دور کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت جعلی، مولانا فضل الرحمن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

سندھ بھر میں اسکول وینز کے کرایے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
