LogoSunday, April, 5, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش،8 خوارج ہلاک، دو افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش،8 خوارج ہلاک، دو افغان شہری نکلے

ویب ڈیسک

04-Apr-2026
|

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش،8 خوارج ہلاک، دو افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے، پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے، درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے، مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔

نمایاں خبریں