کراچی: لوٹ مار سے تنگ عوام نے ڈکیتوں کا گھیرائو کرلیا، ایک دن میں چار لٹیرے ہلاک

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون میں عوام نے متحد ہوکر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی جبکہ 2 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ جوہر موڑ پر شہری نے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون میں قائم دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران عوام نے لوٹ مار کرنے والے ڈکیتوں کا گھیراؤ کیا اور مزاحمت کر کے واردات ناکام بنادی۔
اس دوران عوام کے تشدد اور فائرنگ سے دونوں ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزاحمت پر 4 شہری زخمی ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن تھانہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مزاحمت کے دوران دکاندار سمیت چار راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت کاشان حسین، حسن، آصف اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن خمیسو خان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمر خان ولد عالم خان اور شہباز ولد شیر باچا کے نام سے ہوئی جو بنارس کے رہائشی تھے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
قبل ازیں جوہر موڑ فلائی اوور پر بھی کار سوار شہری نے لوٹ مار کرنے والے موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں کا تعاقب کر کے انہیں گاڑی کی ٹکر سے گرایا اور پھر فائرنگ کر کے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا تھا جبکہ تیسرا ملزم رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
نمایاں خبریں
شہداد پور پولیس ٹریننگ کالج میں 186 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ 773 ریکروٹس نے ترتیب مکمل کی

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

رینجرز اور پولیس کا لیاری میں مشترکہ آپریشن، بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی : نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائی ، متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ کے 3ملزمان گرفتار
