شہداد پور پولیس ٹریننگ کالج میں 186 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ 773 ریکروٹس نے ترتیب مکمل کی

نمائندہ نیوز پوائنٹ
کورٹ|کرائم

سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میں 186ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں 773 ریکروٹس نے تربیت مکمل کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو تھے ان کے ہمراہ ایس ایس پی سانگھڑ بھی موجود تھے
پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں 186ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں ریکروٹ کورس کی تربیت مکمل کرنے والے 773 اہلکاروں نے حصہ لیا، ان میں 558 مرد اہلکار اور 215 خواتین اہلکار شامل تھیں، پریڈ کی سلامی انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے لی، جبکہ ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو اور پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور زاہدہ پروین جامڑو بھی اس موقع پر موجود تھیں
اعلیٰ افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹرینیز میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں ڈی آئی جی نوابشاہ فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران، معززین اور اہلکاروں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انہیں سندھ پولیس پر فخر ہے خاص طور پر خواتین ریکروٹس پر، جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے پولیس کے وقار کو بلند کریں گے اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی محنت اور قربانیوں کی بدولت صوبہ مستقبل میں ایک پرامن خطہ بنے گا، نوجوان اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ پولیس یونیفارم کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط کریں
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام طاقتور ہے اور وہ انصاف پسند پولیس چاہتی ہے، لہٰذا پولیس کو چاہیے کہ وہ جرائم، خصوصاً ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے
تقریب کے دوران پولیس ٹریننگ کالج کی پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ اختتام پر مختلف کرتب اور ثقافتی مظاہرے، جن میں خوبصورت "ہو جمالو" بھی شامل تھا، پیش کیے گئے
نمایاں خبریں
سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

رینجرز اور پولیس کا لیاری میں مشترکہ آپریشن، بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: لوٹ مار سے تنگ عوام نے ڈکیتوں کا گھیرائو کرلیا، ایک دن میں چار لٹیرے ہلاک

کراچی : نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائی ، متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ کے 3ملزمان گرفتار
