LogoThursday, July, 23, 2026

News Point PK

بلاول کے شیر کے شکار کے بیان پر سعد رفیق کا طنز، زنگ آلود تیر سے شیر نہیں گرتا

بلاول کے شیر کے شکار کے بیان پر سعد رفیق کا طنز، زنگ آلود تیر سے شیر نہیں گرتا

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

تازہ ترین

بلاول کے شیر کے شکار کے بیان پر سعد رفیق کا طنز، زنگ آلود تیر سے شیر نہیں گرتا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا، "مُڑے تُڑے زنگ آلود تیر گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار تو کر سکتے ہوں گے، مگر شیر کا شکار ان سے نہیں ہوتا، اور ویسے بھی یہ آپ سے نہیں ہوگا۔"

خواجہ سعد رفیق کا یہ بیان بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے کے دوران کی گئی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں بلاول نے کہا تھا کہ "جیسے گلگت بلتستان میں شیر کا شکار کیا، ویسے ہی کشمیر میں بھی شیر کا شکار کریں گے۔"

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کے تحت مختلف شہروں میں جلسے کر رہی ہے، جہاں بلاول بھٹو زرداری مسلسل عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp