پنجاب پولیس پاکستان ایپ تیار، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک
پاکستان

پنجاب کے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کر اسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔
پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکیں گے۔
ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔
نمایاں خبریں
کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

شہداد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، چار افراد زخمی

حکومت کا جنگ بندی میں اہم کردار، پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے، حافظ نعیم الرحمن
