LogoFriday, April, 10, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک

10-Apr-2026
|

پاکستان

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

پنجاب کے سابق گورنر اور سینئر سیاست دان سردار ذوالفقار خان کھوسہ 91 سال عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ گزشتہ ماہ سے علیل تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے 1962 میں جنرل ایوب خان کے صدارتی نظام کے دورمیں سیاست کا آغاز کیا تھا اور پہلی بار 26 سال کی عمر میں مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے ون یونٹ کے خاتمے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کیا اور 9 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے اور پھر گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کے علاوہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔

نمایاں خبریں