LogoFriday, April, 10, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

ویب ڈیسک

10-Apr-2026
|

پاکستان

کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت نئے اوقات کار نافذ کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے مطابق صوبے میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ کردیئےگئے ہیں۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے حکومتِ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات ہفتے کے ساتوں دن نافذ العمل ہوں گے۔ تندور، دودھ کی دکانہیں، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال اور پیٹرول پمپس ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7سے رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، مارکیٹیں، مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نمایاں خبریں