کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
پاکستان

شہر قائد سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی، اس حوالے سے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق صارفین پر اپریل کے بلوں میں ہوگا اور اضافہ شدہ رقم اسی ماہ وصول کی جائے گی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس اضافے سے مستثنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔
نمایاں خبریں
کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ

پنجاب پولیس پاکستان ایپ تیار، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کر دیا

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

شہداد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، چار افراد زخمی

حکومت کا جنگ بندی میں اہم کردار، پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے، حافظ نعیم الرحمن
