وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوامی ریلیف کیلئے بڑا اقدام ، پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔
فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔
اس کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان بھی کر دیا۔
موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔
نمایاں خبریں
وزیراعظم کا ایران و ترکی کا سرکاری دورہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally