حکومت کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

ویب ڈیسک
تازہ ترین

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی بڑے فرد یا ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رقوم صرف بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جا سکیں گی جبکہ منی چینجرز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے عمل کو بھی اسٹریم لائن کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ا س حوالے سے کہا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کے تمام چینلز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پر مشتمل ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بھی شرکت کی۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
