LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

عمرہ سیزن میں پاکستانی سرفہرست، تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سعودی وزارتِ حج

عمرہ سیزن میں پاکستانی سرفہرست، تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سعودی وزارتِ حج

ویب ڈیسک

19-Jul-2026
|

تازہ ترین

عمرہ سیزن میں پاکستانی سرفہرست، تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سعودی وزارتِ حج

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی-

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال حج کے اختتام کے بعد 15 ذوالحج 1448 ہجری سے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ، یعنی 29 محرم 1448 ہجری تک، 9 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے تقریباً 2 لاکھ افراد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، جو تمام ممالک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا سے تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار اور عراق سے 1 لاکھ 30 ہزار معتمرین سعودی عرب آئے-

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا گیا تھا۔ عمرہ ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) ہوگی۔

وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام معتمرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن، ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp