Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

انجمن مبصرین پاکستان کی ادبی تقریب

انجمن مبصرین پاکستان کی ادبی تقریب

Hanif

8 hours ago | ادب و ثقافت

انجمن مبصرین پاکستان کی ادبی تقریب

کراچی ، انجمن مبصرین پاکستان اور کراچی معمار لائنز کلب کے اشتراک سے ایک شاندار مشاعرہ مقامی کلب میں منقد کیا گیا ۔ مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر رونق حیات نے کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی ثقافتی شخصیت شاعر ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ تھے ۔۔ تقریب کا آغاز انجمن مبصرین پاکستان کے صدر ڈاکٹر فرقان احمد نے تنظیم کی 52 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ معمار لائنز کلب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشاعرے کے ساتھ اشتراک کیا ۔ مشاعرے کا آغاز شاعر و نظامت کار یاسر سعید صدیقی نے اپنے کلام سے کیا مشاعرے میں شہزین فراز ۔ تاجور شکیل ۔ آئرین فرحت ۔ سحر علی ۔ ریحانہ احسان ۔ نے کلام پیش کئے ۔ حاضرینِ نے بھرپور داد دی۔ شعراء حضرات میں عطا تبسم ۔ صاحبزادا عتیق ۔ سلمان صدیقی ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار ملک نے اپنے خطاب میں انجمن مبصرین کی کارکردگی سہرا تے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے صدر رونق حیات نے اپنے خطاب میں کہا میں گزشتہ 40 سالوں سے انجمن مبصرین پاکستان کی کارکردگی سے واقف ہوں انجمن مبصرین نے ادب کے علاؤہ شوبز اور اسپورٹس کے لئے بھی گرا قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ کراچی میں اتنی پرانی سماجی و ثقافتی تنظیم نہیں ھے ۔ جو 52 سالوں سے مسلسل پروگرام منعقد کر رہی ھے ۔۔ آخر میں انجمن مبصرین پاکستان کے بانی چیئرمین راشد لطیف نے تمام شعرا اور معززین کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025

انجمن مبصرین پاکستان کی ادبی تقریب | News Point | NewsPoint