آرٹس کونسل کراچی، کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب، وزیرِِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی شرکت

Hanif
ادب و ثقافت

کراچی : کراچی آرٹس کونسل میں عالمی ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اوڈھو اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے شرکت کی جبکہ بنگلادیش، جنوبی افریقا، اٹلی، الجزائر اور جاپان کے فنکار بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا، 140 سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔دوسری جانب ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آخری روز شاندار گرینڈ میوزک جیمنگ کا انعقاد کیا گیا۔میوزیکل کنسرٹ میں استاد نور بخش اور تاج مستانی سمیت بین الاقوامی فنکاروں نے پرفارمنس کی۔میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے والوں میں جاپان، کینیا، الجیریا، بنگلا دیش کے فنکار بھی شامل تھے۔معروف بلوچی فنکار استاد نور بخش کی بینجو کی دھنوں نے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔ستار نواز فرحان رئیس خان اور الجیریا کی فرح بابا عامہ کی مشترکہ پرفارمنس پر شائقین نے خوب داد دی۔
نمایاں خبریں
ایران میں حجاب پر اتنی سختی کیوں ،کیا حجاب مذہبی حکم ہے یا پھر ثقافتی روایت؟

بی ٹی فرینڈز کے پلیٹ فارم اسپیکر فورم کے تحت تقریب کا انعقاد ، طارق رحمان و دیگر کا خطاب

عوامی تھیٹر فیسٹول کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا

اٹھارویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز گورنر سندھ مہمان خصوصی

چار روزہ 18 ویں عالمی اردو کانفرنس 25 دسمبر سے شروع ہو گی
