کراچی: انجمن مبصرین پاکستان کے عید ملن مشاعرے میں معروف شعرا کرام کے خوبصورت کلام نے رنگ جمع دیا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی، ہال واہ واہ کی داد تحسین سے گونج اٹھا۔

مشاعرے کے نظامت معروف شاعر یاسر صدیقی نے کی ۔ صدر مشاعرہ بزرگ شاعر پروفیسر سحر انصاری، مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار ملک اور مہمان اعزازی سبین سیف سمیت دیگر شعرا کرام زاہد حسین جوہری،سلمان صدیقی،پروفیسر شاہد کمال، سحر علی،مرزا عاصی اختر، آئرین فرحت،اسد ظفر،شاہدہ عروج،عینا میر عینی،ناہید عزمی،شرمین سانول نے خوبصورت کلام سے مشاعرے کو بام پر پہنچادیا۔
انجمن کے چیئرمین راشد لطیف ،صدر ڈاکٹر فرقان احمد اور جنرل سیکریٹری شاہد غزالی نے مہمانوں کی بھرپور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس گھٹن زدہ ماحول میں ادبی تقاریب کا انعقاد ناگزیر ہے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔








