اٹھارویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز گورنر سندھ مہمان خصوصی

Hanif
ادب و ثقافت

کراچی: کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی، جیو اور جنگ گروپ کانفرنس کا میڈیا پارٹنر ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی۔عالمی اردو کانفرنس میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا، صدر آرٹس کونسل نے خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کو جشن پاکستان کا نام دیا ہے، پاکستان کے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ پہلی عالمی اردو کانفرنس کے لیے پیسے نہیں تھے، پورے شہر نے مل کر سب سے بڑی اردو کانفرنس کی بنیاد ڈالی، کلچر، لٹریچر اور فنون کی طاقت بندوق سے زیادہ ہے، پوری دنیا سے آنے والے ادیب کانفرنس کا حصہ بنتے ہیں، قائداعظم کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں پاکستان دیا۔
نمایاں خبریں
ایران میں حجاب پر اتنی سختی کیوں ،کیا حجاب مذہبی حکم ہے یا پھر ثقافتی روایت؟

بی ٹی فرینڈز کے پلیٹ فارم اسپیکر فورم کے تحت تقریب کا انعقاد ، طارق رحمان و دیگر کا خطاب

عوامی تھیٹر فیسٹول کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا

چار روزہ 18 ویں عالمی اردو کانفرنس 25 دسمبر سے شروع ہو گی

آرٹس کونسل کراچی، کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب، وزیرِِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی شرکت
