LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بی ٹی فرینڈز کے پلیٹ فارم اسپیکر فورم کے تحت تقریب کا انعقاد ، طارق رحمان و دیگر کا خطاب

بی ٹی فرینڈز کے پلیٹ فارم اسپیکر فورم کے تحت تقریب کا انعقاد ، طارق رحمان و دیگر کا خطاب

شاہد غزالی

25-Jan-2026 | ادب و ثقافت

بی ٹی فرینڈز کے پلیٹ فارم اسپیکر فورم کے تحت تقریب کا انعقاد ، طارق رحمان و دیگر کا خطاب

کراچی : *بحریہ ریذڈنٹس* کے سماجی رابطے کی تنظیم *بی ٹی کے فرینڈز* کے پلیٹ فارم اسپیکرز فورم* کے تحت اقبال رح کی شہرہ آفاق نظم ابلیس کی مجلس شوریٰ
پر معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر علی رضا خان سابق صدر شعبہ معاشیات، این ای ڈی یونیورسٹی نے بحریہ ٹاؤن میں واقع مرکز قرآن و سنہ میں جمعہ 23، جنوری، 2026 کو ایک فکر انگیز اور خیال آفرین خطاب کیا۔

پروگرام میں بحریہ ریذڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر علی رضا خان نے اقبال کی اس مشہور اور اہم ترین نظم میں اقبال کی مستقبل بینی کے تناظر میں دنیا میں موجودہ ابلیسی اور طاغوتی طاقتوں کی سازشوں اور اقوام کو اپنا غلام بنائے رکھنے کی پالیسیوں خصوصاً امت مسلمہ کے خلاف ان کے عزائم پر بڑے دلچسپ اور معلوماتی انداز میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریب سے اپنے افتتاحی خطاب میں فورم کے صدر طارق رحمان نے فورم کی غرض و غایت اور سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو بریف کیا۔

قبل ازیں پبلک ایڈ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے صدر عبدالقیوم عامر نے اقبال کی زیر بحث نظم *ابلیس کی مجلسِ شوریٰ* کا تفصیلی تعارف پیش کیا جبکہ جماعت اسلامی بحریہ ٹاؤن کے ناظم یاسر اسلم نے علاقے میں جاری مختلف منصوبوں اور پروگرامات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا۔

آخر میں فورم کے سیکرٹری عنایت اللہ اسماعیل نے حاضرین کے لیے کلمات تشکر پیش کیے۔

سید راشد ترمذی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا‌۔

نمایاں خبریں