کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور پر حادثے کا شکار

ویب ڈیسک
تازہ ترین

کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ یہ واقعہ ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کے قریب پیش آیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ضلع نوشہرو فیروز میں ٹرین حادثات کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آ چکا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
