چناب کالج شورکوٹ میں سالانہ فن فیئر میں رنگا رنگ اور دلچسپ پروگراموں کا اہتمام

ویب ڈیسک
پاکستان

چناب کالج شورکوٹ میں سالانہ فن فیئر کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات اور فیملیز کے لیے خصوصی دن مقرر کیا گیا تھا تاکہ وہ پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اس تفریحی و ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فن فیئر میں رنگا رنگ اور دلچسپ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن میں میجک شو، کوئز پروگرام اور میوزیکل پروگرام نمایاں رہے، میجک شو نے طالبات کو حیرت میں مبتلا کیے رکھا جبکہ کوئز پروگرام کے ذریعے طالبات کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
فن فیئر میں کھانوں کے منفرد اور دلکش سٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں مختلف روایتی اور فاسٹ فوڈ آئٹمز دستیاب تھیں، طالبات کے لیے مختلف جھولوں اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا جس سے فن فیئر کی رونق دوبالا ہوگئی، فیملیز اور طالبات فن فیئر کو خوب انجوائے کرتی نظر آئیں اور انہوں نے اس اقدام کو سراہا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، والدین نے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے پر کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طالبات کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

لاہور میں معرکہ حق کی فتح کا شاندار جشن، لبرٹی چوک جگمگا اٹھا، عوام کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally