LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

الزامات کی سیاست نہیں، تعمیری کردار ادا کیا جائے،ترجمان سندھ حکومت کا مفتاح اسماعیل کو جواب

الزامات کی سیاست نہیں، تعمیری کردار ادا کیا جائے،ترجمان سندھ حکومت کا مفتاح اسماعیل کو جواب

ویب ڈیسک

11-Jul-2026
|

بزنس

الزامات کی سیاست نہیں، تعمیری کردار ادا کیا جائے،ترجمان سندھ حکومت کا مفتاح اسماعیل کو جواب

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاہے کہ مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکوت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سے متعلق عالمی رپورٹ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سروے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، کاغذی انڈیکس اور زمینی حقائق میں فرق ہوتا ہے، عالمی اداروں کے ایسے سروے اور رپورٹس زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور رہے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہوں گے، مفتاح اسماعیل پریس کلب میں بیٹھ کر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے تعمیری سیاست کریں، کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ شہر کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر پر پیپلز پارٹی کا کام بول رہا ہے-

رپورٹ کے مطابق سعدیہ جاوید نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج بھی مہنگائی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے،سندھ حکومت فنڈز کا بہترین استعمال کر رہی ہے، الزامات تراشی مفتاح اسماعیل کا پرانا مشغلہ ہے، بجلی کے بلوں پر سیاست چمکانے والے بتائیں کہ اپنے دورِ اقتدار میں عوام کو کیا ریلیف دیا؟،مفتاح اسماعیل صرف سستی شہرت کے لیے پریس کانفرنسز کا سہارا لے رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp