LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

بلوچستان میں امن دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، آپریشن شعبان میں کامیابیاں جاری

بلوچستان میں امن دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، آپریشن شعبان میں کامیابیاں جاری

ویب ڈیسک

11-Jul-2026
|

تازہ ترین

بلوچستان میں امن دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، آپریشن شعبان میں کامیابیاں جاری

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں، ان کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp