پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوانے میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا،بغیر ویزے کے پاکستان میں مقیم ہر افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا-
غیرقانونی افغانیوں کا پناہ یا کرایہ پر رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، راولپنڈی سمیت پنجاب میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ مکمل کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ کو کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجی جائے گی, رپورٹ میں پکڑے گئے بغیر ویزا افغان شہریوں کی تعداد درج کی جائے گی.
رپورٹ میں اب تک کی کارروائیوں اور گرفتار افراد کی موجودہ حیثیت شامل ہوگی، وفاقی وزارت داخلہ نے 28 جون کو گلگت بلستان،آزاد کشمیراور صوبوں کو خط لکھا تھا، ڈپٹی کمشنرز کو جیو ٹیگنگ کی مدد سے جلد گرفتاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی تھی-








