LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

سیلاب، ہیٹ ویوز اور مون سون خطرات، وفاق اور سندھ میں موثر رابطہ خوش آئند قرار

سیلاب، ہیٹ ویوز اور مون سون خطرات، وفاق اور سندھ میں موثر رابطہ خوش آئند قرار

ویب ڈیسک

11-Jul-2026
|

تازہ ترین

سیلاب، ہیٹ ویوز اور مون سون خطرات، وفاق اور سندھ میں موثر رابطہ خوش آئند قرار

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے مون سون، سیلاب اور ہیٹ ویوز جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبے کی تیاریوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، بروقت فیصلے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیکسٹ جنریشن ارلی وارننگ سسٹم اور پریڈکٹو ڈیزاسٹر انٹیلی جنس سسٹم کا نفاذ پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے-

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور حقیقی وقت میں دستیاب موسمیاتی، آبی اور جغرافیائی ڈیٹا کی مدد سے خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے اور املاک کو محفوظ بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، اچانک سیلاب، دریائی طغیانی، شدید گرمی اور طویل خشک سالی جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی اور مؤثر رابطہ ناگزیر ہے-

سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت تمام متعلقہ محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری وسائل، مشینری اور امدادی اقدامات کو ہر وقت فعال رکھا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp