LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی کوششیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی کوششیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک

11-Jul-2026
|

خاص خبریں

آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی کوششیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، میں تمام متعلقہ اکائیوں بشمول وفاقی و صوبائی حکومت، اراکینِ پارلیمان، ترقیاتی شراکت دار، سول سوسائٹی، جامعات، نجی شعبہ، علمائے کرام، ذرائع ابلاغ اور مقامی برادریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آبادی کےمعاملے کی حساسیت کے مد نظر ہنگامی بینادوں پر اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس کریں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آبادی کی ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ منصوبہ سازی اور نظم و نسق ہی فلاحی معاشرہ کی بیناد ہے۔وسائل سے متناسب آبادی سہولیات کی منصفانہ تقسیم اور خوشحال عوام کی ضمانت ہے۔

عالمی سطح پر آبادی کے موضوع پر مختص یہ دن اسکی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال یہ عالمی دن "نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو آج اور مستقبل میں حقیقت بنانا" کے زیرعنوان منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ خوشحال مستقبل کی تشکیل میں نوجوان مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ نئی نسل کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

آبادی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور نمایاں نوجوان آبادی کے تناسب کی وجہ سے نمایاں ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ مجموعی ملکی آبادی کا پینسٹھ فیصد سے زائد حصہ تیس برس سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو ایک قیمتی قومی سرمایہ اور معاشی و سماجی ترقی کا مضبوط محرک ہے۔ تاہم آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافہ معاشی منصوبہ بندی، روزگار کی فراہمی، تعلیم، صحت، رہائش، غذائی تحفظ، بنیادی شہری ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے بڑے چیلنجز بھی پیدا کرتا ہے-

نوجوان آبادی کی استعداد سے بھرپور استفادہ اور مثبت ثمرات کے لیےدستیاب ملکی وسائل میں مسلسل سرمایہ کاری اور جامع حکمتِ عملی ناگزیر ہے ۔ تاکہ انسانی فلاح اور صلاحیتوں کی نشوو نما کو ترقی کے عمل کا محور بنایا جاسکے۔

ملکی آبادی اور ترقی کے تناظر میں جامع اور موثر قومی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے وفاقی حکومت کے زیر نگرانی *قومی کونسل برائے آبادی* قائم کی گئی ہے-

آبادی کے لیے بہترین منصوبہ سازی کے لیے یہ اعلیٰ سطحی قومی فورم وفاقی اور صوبائی حکومتی پالیسی ہم آہنگی اور اداراجاتی روابط کو یقینی بناۓ گا۔ یہ کونسل قومی آبادی پروگرام کے نفاذ کے لیے پالیسی رہنمائی کے ساتھ ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق مؤثر عمل درآمد کے ضمن میں ضروری اور بر وقت فیصلہ سازی بھی کرے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp