LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

تھرپارکر میں موروں کی پراسرار اموات

تھرپارکر میں موروں کی  پراسرار اموات

ویب ڈیسک

12-May-2026
|

پاکستان

تھرپارکر میں موروں کی  پراسرار اموات

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں خوبصورت مور پراسرار بیماری اور شدید گرمی کے باعث مرنے لگے ہیں، جبکہ مٹھی کے نواحی گاؤں واگی کی ویری میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 13 مور ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق متاثرہ مور نہ پانی پی رہے ہیں اور نہ ہی دانہ کھا رہے ہیں، جس کے باعث وہ تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت موروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وائلڈ لائف حکام کو بارہا اطلاع دینے کے باوجود تاحال کوئی ٹیم متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچی، جبکہ بیمار مور کھلے میدانوں میں بے بسی کی حالت میں پڑے ہیں۔

دوسری جانب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کنزرویٹر اشفاق میمن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مور کسی وبا کا شکار نہیں بلکہ شدید گرمی اور پانی کی قلت کے باعث کمزور ہو کر مر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تھر کے کئی علاقوں میں کنویں خشک ہو چکے ہیں اور موروں کو بروقت پانی میسر نہیں آ رہا۔

اشفاق میمن کے مطابق وائلڈ لائف حکام پولٹری ٹیموں کے تعاون سے بیمار موروں کے علاج اور بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp