مرتضیٰ وہاب بغیر پروٹوکول بوہرہ بازار پہنچ گئے ، تاجروں و شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا

اسٹاف رپورٹر
خاص خبریں

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بغیر پروٹوکول بوہری بازار پہنچ گئے، جہاں انہوں نے موچی گلی میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران رنگ برنگی چھتریوں سے سجائی گئی گلی میں آمد پر تاجروں اور شہریوں نے میئر کراچی کا پرتپاک استقبال کیا اور قدیم بوہری بازار کی بحالی اور خوبصورتی کے اقدامات پر ان سے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر شہریوں نے تاریخی مارکیٹ کی بحالی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے میئر کراچی کی کاوشوں کی تعریف کی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی کی ترقی اور بہتری کا سفر جاری رہے گا اور شہر کو جدید اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
نمایاں خبریں
حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ، دو ملزمان گرفتار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally