سحر اسکولنگ سسٹم گرلز کیمپس میں سالانہ امتحانات ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو میڈل دیئے گئے

ویب ڈیسک
تعلیم

کراچی: سحر اسکولنگ سسٹم میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں جماعت ہشتم کی ہونہار طالبہ طوبیٰ فہد سمیت دیگر بچیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
سحر اسکولنگ سسٹم گرلز کیمپس ناظم آباد نمبر 1 میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات میں طالبات نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔
امتحانات کے نتائج جاری ہونے پر جماعت ہشتم کی ذہین اور محنتی طالبہ طوبیٰ فہد اور طالبات نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی جس پر اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ فہد سمیت دیگر بچیوں نے مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کے باعث یہ کامیابی حاصل کی ہے جو دیگر طلبہ کے لئے بھی ایک مثال ہے۔
اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔
اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے طوبیٰ فہد اور دیگر بچوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نمایاں خبریں
صبح اور شام کی شفٹ میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،175 امتحانی مراکز قائم

میٹرک و انٹر میڈیٹ امتحانات میں نقل ، طلبہ اور ملوث عملے کیخلاف سندھ حکومت کے بڑے فیصلے

کراچی: نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج 10 اپریل سے شروع ، امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144 نافذ

نامکمل انتظامات ، ہزاروں طلباء ایڈمٹ کارڈز سے محروم ،7 اپریل سے میٹرک کے امتحانات نہیں ہوسکیں گے

اسلام آباد ، اسکول کی ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ نجی اسکول انتظامیہ نے مسترد کردیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally