LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

اسلام آباد ، اسکول کی ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ نجی اسکول انتظامیہ نے مسترد کردیا

اسلام آباد ، اسکول کی ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ نجی اسکول انتظامیہ نے مسترد کردیا

ویب ڈیسک

02-Apr-2026
|

تعلیم

اسلام آباد ، اسکول کی ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ نجی اسکول انتظامیہ نے مسترد کردیا

اسلام آباد میں اسکول ہفتے میں تین روز بند رکھنے کے فیصلے کو نجی اسکولز کی انتظامیہ نے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلان کے مطابق اسلام آباد کے نجی و سرکاری اسکولوں کو چار روز کھولنے جبکہ تین دن چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

تاہم نجی سکولز نے ہفتے میں تین چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منطقی قرار دیا۔

آل پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا کہ ہفتے میں تین چھٹیوں سے بچوں کی تعلیم کو شدید نقصان ہوگا اور طویل ویک اینڈ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین چھٹیوں سے آؤٹ آف اسکول بچوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکومتی فیصلہ ایندھن بچت نہیں، نقصان کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹرابرارحسین ملک نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طویل تعطیلات سے طلبہ تفریح کو ترجیح دیں گے۔

نمایاں خبریں