میٹرک و انٹر میڈیٹ امتحانات میں نقل ، طلبہ اور ملوث عملے کیخلاف سندھ حکومت کے بڑے فیصلے

ویب ڈیسک
تعلیم

حکومت سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت ترین حکمت عملی تیار کر لی ہے اور امتحانات میں نقل کرنے والے طلبہ اور ملوث عملے کے خلاف بڑے فیصلے کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے طلبہ پر بورڈ کے امتحانات میں شرکت پر مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر بورڈز اور جامعات محمد اسماعیل راہو نے ایک مشترکہ بیان میں نقل کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور نئے قوانین کے تحت نقل کرنے والے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔
صوبائی وزرا نے کہا کہ نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طالب علم پر بورڈ کے امتحانات دینے پر مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے جبکہ نقل میں ملوث پائے جانے والے طالب علم کے تمام پرچے فوری طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون یا نقل کا مواد رکھنے والے طالب علم کو فوری طور پر امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا جائے گا اور اسے جاری یا آئندہ کسی بھی بورڈ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی حکومت نے امتحانی عملے کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے کہ اگر کوئی انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر نقل میں ملوث پایا گیا تو اسے محکمانہ کارروائی کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔
وزرا کی ہدایت پر امتحانی مراکز پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو روکا جا سکے۔
وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے نقل کلچر کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے اور جو بھی اس جرم میں شریک ہوگا اسے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

آزاد کشمیر بحران: مولانا فضل الرحمان ثالثی کیلئے متحرک، بلاول مکمل تعاون کیلئے تیار ، ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally