صبح اور شام کی شفٹ میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،175 امتحانی مراکز قائم

ویب ڈیسک
تعلیم

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج بدھ سے ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ فقیر محمد لاکھو کا کہنا ہے کہ امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 175 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، 130 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 45 شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔
چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 21 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، صبح کی شفٹ میں پرچے کا دورانیہ 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگا، امتحانات کے دوران گرمی کی شدت کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ امتحانی مراکز پر فرسٹ ایڈ باکسز اور امتحانی مراکز کے قریب ایمبولینس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانی نظام میں شفافیت اور نگرانی کو مزید موثر بنانے کیلئے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اس جدید نظام کے تحت امتحانی عملے اور طلبہ کی حاضری کو ڈیجیٹل طریقے سے ریکارڈ کیا جائے گا، امتحانات 15 جون 2026ء تک جاری رہیں گے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

جامعہ کراچی: اساتذہ کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، امتحانات تاحال معطل، ہزاروں طلبہ کو پریشانی کا سامنا

اردو یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم، رجسٹرار لاعلم، اساتذہ حیران ، طلبہ و طالبات پریشان

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی، سندھ اور پنجاب نے اعلان کردیا

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن، اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally