LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

18-Mar-2026
|

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

نمایاں خبریں