راولپنڈی ،ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی وڈیوز بنانے والا گرفتار

Hanif
کورٹ|کرائم

راولپنڈی: راولپنڈی کے اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ و پکار پر سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق موقع سے پکڑے گئے ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملیں۔اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 292 اور 509 شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
نمایاں خبریں
شہداد پور پولیس ٹریننگ کالج میں 186 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ 773 ریکروٹس نے ترتیب مکمل کی

سانگھڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو معطل پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

رینجرز اور پولیس کا لیاری میں مشترکہ آپریشن، بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: لوٹ مار سے تنگ عوام نے ڈکیتوں کا گھیرائو کرلیا، ایک دن میں چار لٹیرے ہلاک

کراچی : نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر کیش نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
