LogoWednesday, July, 22, 2026

News Point PK

پاک کالونی میں بڑا آپریشن، ریاست جدگال گروہ کے دو مسلح کارندے گرفتار

پاک کالونی میں بڑا آپریشن، ریاست جدگال گروہ کے دو مسلح کارندے گرفتار

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

کورٹ|کرائم

پاک کالونی میں بڑا آپریشن، ریاست جدگال گروہ کے دو مسلح کارندے گرفتار

کراچی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانا گولیمار کے علاقے میں پاک کالونی پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ مل کر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں ریاست جدگال گروہ کے 2 مبینہ شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر عرف دادا اور جمشید عرف سندھی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، ایک ایم پی فائیو، ایک منی کلاشنکوف، گولیاں اور 1300 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم زبیر عرف دادا منشیات کے نیٹ ورک اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp